آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور کور کے فیلڈایریا کا دورہ

راولپنڈی ( ویب ڈیسک ،خبرر ایجنسی )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور کور

کے فیلڈایریا کا دورہ،آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات بھی کی ۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا مشاہدے کے دوران جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تربیت کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی اور سراہا اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ افسراورجوان خطرات کے پیش نظر پیشہ ورانہ مہارتوں پر توجہ رکھےں کیونکہ اعلی مہارت اورتربیت ہر چیلنج کے موثرجواب میں اہم کردارادا کرتی ہے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔