
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)پاکستان نے یمن میں تنازع کے تمام فریقین
پرزوردیا ہے کہ وہ لڑائی ترک کردیں تاکہ ہزاروں بے گناہ لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بناکر علاقائی امن واستحکام کویقینی بنایاجاسکے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تنازعہ کے پرامن حل کے لئے سعودی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے اور سعودی عرب کی یکجہتی میں اس کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوںنے سعودی وزیرخارجہ کی جانب سے اعلان کردہ امن اقدام کا خیرمقدم کیا جس میں یمن تنازعہ کو بات چیت کے ذریعے حل کے لئے جنگ بندی سمیت جامع پروگرام کی پیش کش کی گئی ہے۔














