سلیکٹڈ الیکشن سے بھاگے گا نہیں تو اور کون بھاگے گا؟ مریم نوازشریف

لاہور( ویب ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ سلیکٹڈالیکشن سے بھاگے گا نہیں تو اور

کون بھاگے گا؟ کیوں ڈرتے ہو عوام سے؟کیوں ڈرتے ہو ووٹ سے؟ کیوں ڈرتے ہو یوم حساب سے؟ادارے بھی تمہیں عوام کے غیظ و غضب سے نہیں بچا سکیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپریم کورٹ کی جانب سے این اے 75پر فیصلے کے بعد اپنے ایک بیان میں مریم نواز شریف نے کہاکہ کبھی عدالت جاتے ہیںکہ عوام کو ووٹ سے روکو۔ کبھی عدالت جاتے ہیں کہ مریم کے ساتھ عوام کو آنے سے روکو 3 سال عوام کا استحصال کرنے والے عوام میں جانے سے ڈرگئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ ادارے عوام کے ہیں، عوام کے غیظ و غضب سے تمہیں ادارے بھی نہیں بچا سکتے۔ سلیکٹڈ الیکشن سے بھاگے گا نہیں تو اور کون بھاگے گا؟۔انہوں نے کہاکہ ڈسکہ الیکشن ملتوی ہونے پر خوشیاں منانے والے جانتے ہیں کہ الیکشن تو ہونا ہے۔ عوام نے ووٹ تو ڈالناہے،کیوں ڈرتے ہو عوام سے؟کیوں ڈرتے ہو ووٹ سے؟ کیوں ڈرتے ہو یوم حساب سے؟