مریم صاحبہ بیٹے کی شادی کے بہانے ملک سے بھاگنے کی پلاننگ کر رہی ہیں، شہباز گل

اسلام آباد(ویب ڈیسک،فوٹو فائل ) وزیراعظم کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صاحبہ اب بیٹے کی شادی کے بہانے ملک

سے بھاگنے کی پلاننگ کر رہی ہیں۔اس بار یہ بہانے نہیں چلیں گے۔بہت ہو گیا جھوٹ۔ بیٹے کو پاکستان بلائیں اور یہاں شادی میں شرکت کریں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہا حکومت ہر طرح سے آپ کے بھاگنے کی اس سازش کو ناکام بنائے گی۔
اس لائن پراب ان کمنگ کی سہولت ہے آؤٹ گوئنگ مکمل بند ہے۔انہوں نے کہا مریم صاحبہ ہر صورت ملک سے فرار چاہتی ہیں تا کہ سزا نہ کاٹنی پڑے اور دوسری طرف بہو کا دل ہے کہ وہ پاکستان میں ہی رہیں۔ اب بھلا بتائیں اتنی لڑاکا ساس کا مقابلہ کون سی بہو کرے گی؟ ہماری باجی مریم سے تو ساری (ن) لیگ پناہ مانگتی ہے بیچاری اکیلی بہو تو یہ معرکہ انجام نہ دے پائے گی۔