دہشت گردی بھارت کا وطیرہ ہے،پاکستان اپنے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اسلام آباد میں قومی علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ

مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کا نہیں بلکہ بھارت کا وطیرہ ہے، جبکہ پاکستان اپنے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “معرکۂ حق میں اللہ کی مدد سے ہمیں کامیابی ملی”۔

فیلڈ مارشل نے ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کے باہمی تعلق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کے محافظ ہونے کا اعزاز اللہ نے پاکستان کو عطا کیا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے علم اور تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جہاں علم اور قلم کو چھوڑ دیا جائے تو انتشار اور فساد جنم لیتے ہیں۔ عزت اور طاقت ہمیشہ علم، اتحاد اور محنت سے حاصل ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ریاست میں جہاد کا اعلان صرف ریاست کی ذمہ داری ہے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علما سے اپیل کی کہ وہ قوم کو متحد رکھنے اور سوچ میں وسعت پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، اور آخر میں دعا کی: “پاکستان ہمیشہ زندہ باد”