پاکستان سمیت 22ممالک کے عمرہ زائرین پر عارضی پابندی عائد

اسلام آباد(ویب ڈیسک ِخبر ایجنسی) پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف بن سید الملیکی نے کہاہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے 22ممالک

کے عمرہ زائرین پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے جو مناسب حفاظتی میکانزم تیار کرنے کے بعد یہ پابندی اٹھا لی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےسعودی سفارت خانے میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں پاکستان کے عمرہ زائرین پر پابندی اور حج کے حوالے سے دیگر معاملات زیر بحث آئے اس موقع پر سعودی سفیر نے کہاکہ عمرہ زائرین پر پابندی عارضی طور پر ہے اور ویزہ پابندی کی وجہ سے جن عمرہ زائرین کے ویزا ایکسپائر ہونے والے ہیں ان کے ویزا میں توسیع کرا دی جائے گی۔ سعودی سفیر نے وضاحت کرتے ہوئے بتایاکہ عمرہ زائرین پر پابندی صرف پاکستانی زائرین پر عائد نہیں ہے بلکہ دنیا کے 22 دیگر ممالک کے زائرین پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عمرہ زائرین کی حفاظت کے لئے مناسب میکانزم تیار کرنے کے بعد پابندی اٹھا لی جائے گی اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت پاکستان اس سلسلے میں سعودی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گی اور صورتحال پر اگلے ہفتے پھر سے میٹنگ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حج انتظامات کے حوالے سے تمام معاملات نارمل طریقے سے جاری رہیں گے۔