سپریم کورٹ نے 26غیرملکی قیدیوں کی نظر بندی میں 27 مارچ تک توسیع کردی

لاہور(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے 26 غیرملکی نظر بند قیدیوں کی نظر بندی میں آئندہ سال

27 مارچ2021 تک توسیع کردی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں تین رکنی نظر ثانی بورڈ نے قیدیوں کی نظر بندی کے معاملے پر سماعت کی، نظر ثانی بورڈ میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس نعیم اختر شامل ہیں،پولیس کے خصوصی دستے نے ہفتہ کے روز 26 غیرملکی قیدیوں کو لاہور رجسٹری میں پیش کیاجبکہ وفاقی سیکرٹری داخلہ نسیم کھوکھر ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب مومن آغا، آئی جی جیل خانہ جات مرزا سلیم بیگ بھی عدالت میں پیش ہوئے،مجموعی طور پر بھارت ،بنگلہ دیش،نائجیریا اوردیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 26 قیدیوں کو سخت سیکورٹی حصار میں پیش کیا گیا،ان قیدیوں نے غلطی سے پاکستانی سرحد پار کی تھی جنہیں یہاں نظر بند کردیا گیا تھا۔