اثاثےظاہر کرنےکی اسکیم میں 3 جولائی تک توسیع

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) حکومت کی جانب سے جاری کردہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں 3 جولائی تک توسیع کردی گئی۔ مشیر برائے خزانہ

عبدالحفیظ شیخ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسٹ ڈکلیریشن اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کیلئے 3 روز بڑھا رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے بیرون ملک مقیم پاکستانی ضرور استفادہ حاصل کریں۔اس اسکیم سے لوگ 3 جولائی تک بینکنگ اوقات میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مشیر خزانہ نے عوام سے اپیل کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں اور اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں حصہ لے کر ٹیکس نیٹ میں لائیں۔

حفیظ شیخ نے عوام کو خبردار کیا کہ اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کے خلاف بے نامی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی، بے نامی جائیداد کے لیے قانون پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے اور بے نامی جائیدادوں کی ضبطگی کا کام شروع ہے

۔ان کا کہنا ہے کہ 50 کروڑ روپے کی جائیداد کو تھوڑا سا ٹیکس ادا کرکے اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی مدت میں توسیع کے امکان کو مسترد کردیا تھا۔وفاقی کابینہ نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی منظوری دے دی۔

حکومت کی معاشی ٹیم  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بجٹ کا پیش ہونا ایک اہم ایونٹ ہوتاہے۔بجٹ اچھے انداز میں پاس ہوا۔ہماری کوشش ہےکہ ہر چیز میں شفافیت لائی جائے۔اقتصادی صورتحال کوبغیر چھپائے عوام کےسامنے پیش کرنیکی کوشش کررہےہیں۔بجٹ کا محور پاکستان کی عوام ہیں

انہوں نے کہا کہ حکومتی  اخراجات میں 50ارب روپےکم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔کفایت شعاری مہم کی شروعات اوپر سے ہوتی ہیں۔برآمدات پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔آنیوالے  سال میں 2900 ارب روپے قرض پر سود کی ادائیگی کیلئے  رکھے گئےہیں۔رواں مالی سال کے بجٹ میں سول حکومت کے اخراجات میں 50 فیصد کمی کی گئی۔