
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) حکومت پاکستان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3سال کی
توسیع کر دی ۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع دینے کا فیصلہ ملک اور خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل کو یقینی بنانے اور علاقائی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے۔














