ایل اوسی کے قریب شہری آباد ی پربھارتی بلااشتعال فائرنگ، 4 شہری زخمی

راولپنڈی(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے قریب وادی لیپہ پربلااشتعال فائرنگ، 2خواتین

اوربچے سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے، بھارتی فورسزکی جانب سے مارٹرگولوں سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں کااستعمال کیاگیا ۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ کی جس سے 2خواتین اوربچے سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے ۔بھارتی فورسزنے وادی لیپامیں شہری آبادی کونشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسزکی جانب سے مارٹرگولوں سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں کااستعمال کیاگیا ۔