حکومت نے4ماہ میں 746 ارب اندرونی ،1313 ملین ڈالربیرون ممالک سےقرضہ لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت نے

ستمبرتا دسمبر 2018 تک 746 ارب کااندرونی قرضہ اور 1313 ملین ڈالربیرون ممالک سےقرضہ حاصل کیا۔سینیٹ میں وزارت خزانہ نے تحریک انصاف حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضے سے متعلق تفصیلات پیش کردیں جن میں  بتایا گیا ستمبر تا دسمبر 2018 تک 746 ارب کااندرونی قرضہ حاصل کیا جبکہ اسی عرصے میں 1313 ملین ڈالر بیرون ملک سےقرضہ لیا۔وزارت خزانہ نے کہا سعودی حکومت سے 3 ارب ڈالرز موصول ہوئے، سعودی عرب سے ملی رقم سالانہ 3 فیصد شرح منافع پر ایک سال کے لیے ہے۔

 چینی حکومت نے 298.98 ملین ڈالرز دینے کا وعدہ کیا ہے۔وزارت خزانہ نے مزید بتایا متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر موصول ہوئے ، یو اے ای نے رقم 3 فیصد سالانہ شرح منافع پر 2سال کے لیے دی ہے۔

اس موقع پر وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ ہمارے پہلے 6ماہ میں ترسیلات میں 13 فیصد اضافہ ہوا، ایکس چینج ریٹ مصنوعی ہوتو مارکیٹ پر منفی اثرات ہوتے ہیں۔

خسرو بختیار نے کہا ہمارے ترقیاتی بجٹ کا 10 فیصد پانی کے سیکٹر میں خرچ ہوگا ،ضرورت پڑنے پر پانی کے سیکٹر کے بجٹ میں مزید اضافہ کیا جائے گا، اس وقت ہمارا پانی کا ذخیرہ 30 دن کا ہے ، منصوبے مکمل ہونے سے پانی کا ذخیرہ 41 دن کا ہوجائے گا وہ بھی ناکافی ہوگا۔