ملک کا مستقبل 5 سال کی منصوبہ بندی سے نہیں بنتا،:وزیر اعظم عمران خان

لاہور(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے درخت لگانے کے

منصوبے میں عوام کو شرکت کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مستقبل 5 سال کی منصوبہ بندی سے نہیں بنتے بلکہ اس کے لیے طویل مدتی منصوبوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ خاموش انقلاب آرہا ہے کیونکہ ہم زیتون کے جنگلات اگانے لگے ہیں۔
لاہور میں جیلانی پارک میں اربن فاریسٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عمران نے کہا کہ لاہور میں جو درخت لگئے ہوئے تھے وہ پچھلے 12، 13 سال میں 70 فیصد کم ہوئے ا اور اس کے نتیجے میں آج سورج نظر نہیں آتا اور بارش نہ ہو تو نومبر سے اسموگ شروع ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسموگ مسلسل رہے تو ہر انسان کی زندگی 6 سے 11 سال کم کرتی ہے، خاص کر بچوں اور بزرگوں پر برے اثرات ہوتے ہیں، اس کا نقصان نظر نہیں آتا ہے اس لیے لوگ اس کو سمجھتے نہیں ہیں، یہ ایک خاموش قاتل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور ایک ہرا شہر تھا لیکن آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ لاہور کی ماحولیات پر کسی نے توجہ نہیں دی تاہم اب ہم اس کو تبدیل کرنے جا رہے ہیں اور کوئی ایسی چیز نہیں جو تبدیل نہ ہو سکے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم جب پہلی مرتبہ سنگاپور گئے تو وہاں کا مرکزی دریا راوی کی طرح سیوریج تھا لیکن 10 سال میں ایک وزیراعظم کو ماحولیات اور صاف پانی کی فکر پڑتی تو آج اس دریا میں صاف پانی اور مچھلیاں ہیں، اس کے لیے ہمیں محنت کرنی پڑے گی اور ہم نے پہلا قدم لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت اگانے کا فیصلہ کیا تو آج وہ علاقے دیکھ سکتے ہیں جو علاقے ریگستان تھے وہ جنگل بن گئے ہیں، صوبائی حکومت اس کو دکھائیں کیونکہ ایک ارب درخت سوئیاں نہیں ہیں اس لیے سب کو نظر آئیں گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اب ہم سارے پاکستان میں 10 ارب درخت کا ہدف اپنے لیے مقرر کیا ہے وہ شروع ہوگا، جہاں ہم یہ منصوبہ بنا رہے ہیں وہاں جاوں گا، خاموش انقلاب آرہا ہے کیونکہ ہم زیتون کے جنگلات اگانے لگے ہیں، جو پاکستان اربوں روپے کا تیل اور گھی درآمد کرتے ہیں تو جس طرح زیتون اگا رہے ہیں اس کے مطابق چند برسوں میں برآمد کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ساری قوم کا اس میں شرکت کرنی چاہیے کیونکہ اب یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا سوال ہے، پارلیمانی جمہوریت کے اندر ہر 5 سال کے بعد انتخابات آتے ہیں تو بدقسمتی سے حکومتیں 5 سال کا سوچتی ہیں کہ جو چیز نظر آئے اس کو اشتہارات دے کر انتخابات جیتیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے مستقبل 5 سال کی منصوبہ بندی سے نہیں بنتے بلکہ طویل مدتی منصوبوں سے ملک کی صحیح معنوں میں ترقی ہوتی ہے، چین کے اندر جو ہوا وہ معجزہ ہے، دنیا کی تاریخ میں اتنی تیزی سے ترقی نہیں اور اس کا راز یہی ہے کہ ان کی طویل مدتی منصوبہ بندی ہے اور وہ آگے کا سوچتے ہیں۔