
اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد
وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 747 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوڈ۔19 کے 32 ہزار 31 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 881, پنجاب میں 11 ہزار 239, خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 888, اسلام آباد میں 3 ہزار 442, بلوچستان میں 1 ہزار 617,گلگت بلتستان میں 533، آزاد کشمیر میں 431 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 881 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوویڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکوویڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 912 وینٹی لیٹرزز پر کوویڈ۔19 کے 93 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 903 ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 263 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 698، بلوچستان میں 15 ہزار 257, گلگت بلتستان میں 3 ہزار 778، اسلام آباد میں 16 ہزار 581, خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 776، پنجاب میں 99 ہزار 378 اور سندھ میں 1 لاکھ 36 ہزار 795 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کوویڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 479 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 497 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔
پنجاب میں 2 ہزار 234 اموات،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 259،اسلام آباد میں کل 182 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 88 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 74 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔ اب تک ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے 35 لاکھ 14 ہزار 237 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 687 مریض زیر علاج ہیں۔














