وزن کم کرنے کے لیے ایک زبردست گھریلو ٹوٹکا یہ ہے

لیموں دار چینی کا قہوہ

اجزاء

 ایک گلاس نیم گرم پانی

آدھا چمچ دار چینی پاؤڈر

آدھا لیموں کا رس 

ایک چمچ شہد شامل ہیں

طریقہ

نیم گرم پانی میں دار چینی ملا کر پانچ منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس میں لیموں کا رس اور شہد شامل کریں اور روزانہ صبح نہار منہ اور رات سونے سے پہلے پی لیں

یہ قہوہ چربی جلانے میں مددگار ہے، میٹابولزم تیز کرتا ہے، بھوک کم کرتا ہے اور نظام ہاضمہ بہتر بناتا ہے

اگر اس کے ساتھ روزانہ تیس منٹ کی چہل قدمی یا ورزش کی جائے اور جنک فوڈ سے پرہیز کیا جائے تو نتائج جلد نظر آئیں گے