
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کا م ) کراچی سمیت سندھ بھر میں سخت لاک ڈاؤن ،سڑکوں کو پو لیس نے جگہ کنٹینرز
لگا کر بند کر دیا ہے۔گھروں سے نکلنے والے کارسواروں کو مایوسی کا سامنا ،موٹرسائیکل سوراروں نے اپنا راستہ خود سیدھا کرلیا ۔
شہر قائد میں دوماہ کے دوران آج جمعہ پہلی بار سخت ترین لاک ڈاو¿ن کیا گیا ہے ۔شہر کی تمام سڑکوں کو کنٹینرز،بسیں اور واٹر ٹینکر لگا کربند کر دیا گیا ،جس سے اپنے دفاتر اورکام ہر جانے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ادھر شہر کے تمام چھوٹے بڑے مراکز مکمل بند ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے جمعرات کو سخت لاک ڈاو¿ن کا عندیہ دیا تھا جو ہفتے اور اتوار کو بھی جاری رہے گا ۔لاک ڈاو¿ن کے باعث پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اس صورتحال سے عاجز آگئے ہیں ،حکومت لاک ڈاو¿ن ختم کرے ۔
ادھر آج یوم شہادت حضرت علی ؓ کے سلسلے میں کراچی ،حیدرآباد سمیت ملک بھر میں جلوس نکالے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں جلوس کے روایتی راستوں کو کنٹینر زلگا کر بند کردیا گیا ہے ۔حیدرآباد میں بھی لاک ڈاؤن کے باعث سخت اقدامات کیے گئے ہیں ۔














