ملک بھر کی مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار منایا

اسلام آباد ( ویب ڈیسک)ملک بھر کے مسیحی برادری کرسمس کے تہوار کا تہوار منایا اور صدر

مملکت، وزیر اعظم اور دیگر سرکاری عہدیداروں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیاگیا جس میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں تقریبات کی مدت کو کم سے کم رکنے اور عوامی مقامات پرکرسمس کے درختوں اور سجاوٹ پر باقاعدگی سے جراثیم کش اسپرے کرنے کا بھی مشورہ دیا، گرجا گھروں کے داخلی دروازوں پر لوگوں کی تھرمل اسکریننگ کا بندوبست جبکہ پادریوں کو بھی وائرس اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں خطبات دینے کا مشورہ دیا گیا۔
عیسائی برادری کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور پوری دنیا میں مسیحی بھائیوں کو دل سے کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا اور پاکستان میں لاکھوں عیسائی حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت باسعادت مناتے ہیں جنہیں امن، بھائی چارے اور انسانیت کے احترام کی علامت کے طور پر اس دنیا میں بھیجا گیا تھا۔
انہوں نے وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں کہا کہ یہ دن ان اقدار کی یاد دلاتا ہے جن کا حضرت عیسی نے اپنی زندگی میں مشاہدہ کیا تھا، انہوں نے نہ صرف انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھا بلکہ رواداری، محبت اور ہمدردی کی خدائی اقدار کی تبلیغ کی۔انہوں نے کہا کہ کرسمس حضرت عیسی کے عشق، امن، رواداری اور انسانیت سے ہمدردی کے پیغام کی عکاسی کا ایک موقع ہے،۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وجود کے تقدس کو برقرار رکھنے اور تمام پاکستانیوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں نے سیاست، فلاحی کاموں، فوج، تعلیم، صحت اور دیگر بہت سے شعبوں سمیت کسی بھی رکاوٹ کے بغیر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں متحرک کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے ملک میں تمام عقائد کے مابین فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور گہرے اتحاد کی عکاسی ہوتی ہے، یہ وہ جذبہ ہے جو ہمیں اپنی قیمتی اقدار کو منانے کے لیے ایک کنبہ کے طور پر باندھتا ہے۔اس خوشی کے دن میں پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں خصوصا مسیحی برادری کی جانب سے ملک کی معاشرتی و معاشی ترقی میں ادا کیے گئے متنوع اور نتیجہ خیز کردار کو تسلیم کرنا چاہتا ہوں۔
صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کا مقصد تمام عقائد کے لوگوں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنا ہے، حکومت پاکستان میں بسنے والی تمام برادریوں کے لیے مساوات اور انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کرے گی۔