
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کو 2023 کےایشیا کپ شوٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی۔
ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری رائفل رضی احمد نے کہا ہے کہ پاکستان پہلی بار ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔
ایشین شوٹنگ کنفرڈیشن نے میزبانی کیلئے پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔رضی احمد کے مطابق بھارت اور ایران نے اس ایونٹ کی میزبانی کے امیدوار تھے لیکن ایگزیکٹوکمیٹی نے میزبانی پاکستان کو دی جو ہمارے لیے اعزاز ہے۔
بھارت سمیت 25ممالک کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔ ایشیا کپ 2023میں مارچ میں لاہور میں ہوگا۔ اس ایونٹ سے ریٹنگ پوائنٹ ملیں گے۔اس وجہ سے ٹاپ شوٹر کی شرکت متوقع ہے۔














