حکومت خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنےکیلئےپرعزم ہے،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فو ٹو: فائل )وزیر اعظم عمران خان نے خواتین کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی حکومت

خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم خواتین کو ہماری قومی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کرنے کے وعدے کی دوبارہ یقین دہانی کراتے ہیں‘۔

انہوں نے مادر ملت فاطمہ جناح کو قائد اعظم کی پاکستان کے لیے جدو جہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔