
صباحت شمیم
اوہو ! آج پھرلیٹ ہوگئی امی جلدی لا دیں میری پانی کی بوتل ۔۔۔۔ میں انتہائی غصےکی حالت میں گیٹ پرکھڑی امی کو پُکاررہی تھی کہ کچھ
سیکنڈ بعد امی تقریباً دوڑنے کےسے انداز میں بالکنی سے گیٹ کی طرف آئیں اورمیرے ہاتھ میں پانی کی بوتل تھماتے ہوئےبولیں یہ لوکالج میں وقفے وقفےسے پانی پیتی رہنا ،گرمی بہت ہے خیال رکھنا ،میں نے غصے کے انداز میں امی کے ہاتھ سے پانی کی بوتل لی اور وین میں جاکر اپنی دوست سے سلام دعا کرنے لگی ،جب امی کی طرف دیکھا تو امی کے چہرے پر وہی مخصوص مسکراہٹ تھی جوہر روزمجھے کالج کے لیے خداحافظ کرتے وقت ہوا کرتی تھی اوروہ مجھے جاتے ہوئے دیکھ اپناہاتھ ہلارہی تھیں ۔امی کا مسکراتا چہرہ مجھے میرے کیے برتاؤ پر مجھےندامت کا احساس دلا رہا تھا ،جوں جوں میری وین آگے بڑھ رہی تھی امی کا مسکراتا چہرہ میری نظر سے دھندلاتا جا رہا تھا۔
زندگی میں بعض اوقات ہمیں بہت سی چیزیں کرتےہوئے نہ تو سہی لگتی ہیں اورنہ ہی غلط لگ رہی ہوتی ہیں،وہ حالات کے ساتھ ہمارے جذبات کوبھی اپنے بس میں کرلیتی ہیں اور یہی وجہ ہوتی ہے کے ہم صحیح غلط کی پہچان کھودیتے ہیں اور حالات کے غلام بن کررہ جاتے ہیں ۔وہ جذبات اور وہ وقتی احساس ہمیں اس قدر اپنا محتاج بنا کررکھ دیتا ہے کہ نہ چاہتے ہوئے بھی ہم اپنی ذات کو دوسروں کے لیے تکلیف کا باعث بنا لیتے ہیں اور پھر جب وہ حالات پوری طرح سے ہمیں قصوروار بنا کر ہمارے گرد غصے کی بنی حصارکو ختم کرتا ہےاور ہم ہوش کے میدان میں واپس لوٹتے ہیں،تواندازہ ہوتا ہے کےاس میدان میں مجرم تو ہم خود سراپائےوجود ہیں اور پھراُس بات کے لیے ہمیں زندگی بھر نادم رہنا پڑتا ہے، بات چاہےغصےکی کیفیت میں کی گئی ہو یا ہوش میں رہ کر لوگ ہرحال میں باتوں کو پکڑتےہیں یہ صرف والدین کے بس میں ہوتا ہے ،جنہیں چاہےغصے میں جھڑک دو، یا اپنےانداز سےغصے کا اظہار کردو۔ بدلےمیں وہ نہ تو ہماری فکر کرنا چھوڑتے ہیں ، نہ ہی آگے ہماری اصلاح کرنا اور نہ ہی معافی مانگنے پر ہمیں کسی قسم کے احساسِ جرم میں مبتلا کرتے ہیں بلکہ خوش دلی سے اپنے سینے سے لگا لیتے ہیں ، یہ دنیا والوں کا ظرف نہیں ہوتا اتنا کے وہ ہمارے ہر کیے کو معاف کرکے بھول جائیں، وہ یاد رکھتے ہیں اور جہاں انہیں موقع ملتا ہے ہمیں احساسِ ندامت میں مبتلا کردیتے ہیں ،اللّٰہ ہم سب کو ایسے احساسِ جرم کی ندامت اور غصے جیسی حرام شِے سے بچائے اور اگر حالات کے ہاتھوں بےبس ہوکرہم سےکوئی بھول ہو بھی جائے تو سامنے والے کا ظرف اتنا بڑا ہوکے وہ بار بار ہمیں اس احساس میں مبتلا نہ کرے کے ہم ہی مجرم ہیں ، یقین کیجیے یہ پچھتاوے بڑے اذیت ناک ہوتے ہیں۔
مانوآپ بیچ سمندرمیں پھنس گئےہیں،جس میں نہ توآپ ٹھیک سےڈوب رہےہیں اورنہ ہی تیرکراپنی منزل تک پہنچ پارہے ہیں ۔۔
اللہ ہم سب کےوالدین کو صحت وتندرستی والی لمبی زندگی عطا کرے..آمین یارب العالمین














