برآمد کنند گان کو کسٹم ڈیوٹی ڈرابیک کی آن لائن ادائیگی کا نظام وضع

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کسٹم ڈیوٹی ڈرابیک کی آن لائن ادائیگی کیلئے

نظام وضع کردیاہے۔ایف بی آرکے ترجمان نے جمعہ کویہاں جاری بیان میں کہاہے کہ برآمدکنندگان کو کسٹم ڈیوٹی ڈرابیک کی آن لائن ادائیگی کیلئے نظام وضع کردیا گیاہے جس کے تحت رقوم برآمدکنندگان کے بنک اکاﺅنٹس میں آن لائن منتقل ہوں گی۔ترجمان نے کہاکہ اس مقصدکیلئے بنک کا آئی بی اے این ضروری ہوگا۔ترجمان نے برآمدکنندگان سے بنک اکاونٹ کے یوزرپروفائل میں آئی بی اے این کی فراہمی کی درخواست کی ہے تاکہ انہیں رقوم کی منتقلی سہل طریقے سے ممکن ہوسکے۔