ایوان بالا میں نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی بل 2019ءمتفقہ طور پر منظور

اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) ایوان بالا نے نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی بل 2019ءمتفقہ طور پر منظور کرلیا۔ پیر کو ایوان بالا کے

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ چیئرمین نے ایوان سے بل کی شق وار منظوری حاصل کی۔ ایوان نے بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ قبل ازیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین عبدالرحمان ملک نے بل سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔