
کوئٹہ (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ دو افراد جاں بحق سیکیورٹی
اہلکاروں سمیت 14افراد زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ ،ڈفرن اسپتال کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب زور دار بم دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے قریبی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹھوٹ گئے۔
دھماکے سے محمد اکرام سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 14افراد زخمی ہوگئے جن میں دو ایف سی اہلکار عاصم،اختر، عبدالغفار،نثار احمد،عمر خان،عبدالخالق،عمر زمان،زیب اللہ،وارث،راز گل،عبدالحلیم،باران گل،محمد ہاشم،محمد شعیب زخمی ہوگئے ،جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا دھماکے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی،جبکہ تمام اسٹاف اور ڈاکٹرز کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا میکانگی روڈ پر بم دھماکے کے بعد قریبی دکانوں میں آگ لگ گئی، تاہم فائر برگیڈ میں دکانوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے فوری طور پر بم دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ بزدل دہشت گرد ایک مرتبہ پھر شہر اور صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، دیرپا امن کے قیام کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا ۔














