چکن ملائی بوٹی

ربیعہ صدیقی

 

اجزاء

 چکن بون لیس (کیوب کٹنگ) 400گرام

 نمک حسبِ ذائقہ

 ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

 لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ

 ہری مرچ دو عدد

 سفید مرچ پاﺅڈر ایک چائے کا چمچ

 دھنیا پاﺅڈر ایک چائے کا چمچ

 زیرہ پاﺅڈر ایک چائے کا چمچ

 بادام ،کاجواور پستہ پاﺅڈر دو کھانے کے چمچ

 کریم تین کھانے کے چمچ

 کھانے کاتیل ڈیڑھ کھانے کا چمچ

ترکیب

 ایک برتن میں چکن لیں اور اس میں نمک،ادرک لہسن پیسٹ ،لیموں کا رس ،ہری مرچ ،سفید مرچ پاﺅڈر ،دھنیا پاﺅڈر ،زیرہ پاﺅڈر ،بادام کاجو اور پستہ پاﺅڈر ،کریم اور کھانے کا تیل ڈال کراچھی طرح ملا ئیں اور ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

 اب کوئلے پر باربی کیو کر لیں یا 230ڈگری سینٹی گریڈ پر تیس منٹ تک اوون بیک کر لیں۔

آپکی مزیدار ملائی بوٹی تیار ہے۔