
کراچی( ویب ڈیسک )معرف اینکر ڈاکٹر عامر لیات کی اچانک موت سے ان کے مداح وناقدین تاحال تجسس میں ہیں اورجاننے چاہتے ہیں کہ ان کی
موت کی اصل وجہ کیا ہے ۔سوشل میڈیا پر تاحال ان کی موت سے متعلق سوالات اٹھائے جا رہے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کو بھی تنقیدکے نشانے پر رکھا جا رہا ہے اور ان کو عامر لیاقت کی موت کی وجہ گردانا جارہا ہے ۔ عامر لیاقت کے مداحوں کا کہنا ہے کہ دانیہ ملک نےعامر لیاقت کی برہنہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں جس کا انہیں شدید صدمہ تھا ۔
عامر لیاقت ویڈیوز وائرل ہونےکے بعد روضہ رسول پر اپنی ایک تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی تھی جس پر لکھا تھا ” یارسول اللہ آج مجھے سب نے برہنہ کردیا اور میرا تمسخر اڑیا “،ڈاکٹر عامر لیاقت اپنی نازیبا ویڈیوزوائرل ہونے پر شدید صدمے میں تھے، جس کا اظہار انہوں نے اپنی پوسٹ اورآخری انٹرویو میں کیا ۔
دانیہ ملک ڈاکٹر عامر لیاقت پر تشدد ،رات کو جگانےاورنشے جیسےسنگین الزامات بھی لگائے جو شاید ان کیلئے ناقابل فہم تھے ۔ایسے الزامات اس سے پہلے ان پر کسی نے نہیںلگائے تھے ۔
ایک مداح کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعامر لیاقت کی تیسری اہلیہ نے جوکام کردکھا یا،کوئی بیوی چاہے وہ کتنی ہی مظلوم کیوں نہ ہو کبھی نہیں کرسکتی ۔کوئی عورت نازیبا وڈیو اپ لوڈ کرکے اس کا ظہار دنیا کے سامنے نہیں کرسکتی ۔اس کا مطلب سراسر یہ ہوسکتا ہے کہ ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا جائے یا ان سے بدلہ لیا جائے۔

عامر لیاقت نے مشہورو معروف شخصیت تھے ،صدمہ پہنچنے کے باوجو انہوں نے اپنے آخری انٹرویو میں دانیہ ملک کو معاف کیا تھا ،لیکن یہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مطالبہ سامنے آرہا ہے، دانیہ ملک نے ویڈیو وائرل کر کے ڈاکٹر عامر لیاقت کو صدمہ پہنچایا ،اس لیے ان سے تفتیش ہونی چاہیے ۔
ادھر یہ بات قابل ذکر ہے کہ کراچی میں کئی واقعات ماضی میں ایسے بھی سامنے آتے رہے ہیں کہ سابق شوہر یا ،شوہر نے کسی عناد میں بیوی کی نازیبا ویڈیوز وائرل کیں وہیں خاتون کی شکایت پر کارروائی کر کے ملزم شوہر کو گرفتا رکر لیا گیا ،مگر ڈاکٹر عامر لیاقت تو ایک مقبول آدمی تھے اور ایک بیوی نے شوہر کی موجودگی میں اس کی قابل اعتراض ویڈیو کیوں اور کیسے بنائیں ،اس کی تفتیش ہونی چاہیے ۔














