
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں
برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی تھی جسے مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فرخ حبیب نے بتایاکہ اوگرا نے پیٹرول پر ایک روپیہ 90پیسے فی لیٹر اور ڈیزل پر 3روپے 25پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے سے حکومتی خزانے کو 2.77ارب کا روپے بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔














