
لاہور (ویب ڈیسک)ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات شبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شبلی صاحب
شہباز شریف کے بجائے عوام کے صبر کے امتحان کی فکر کریں۔
اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن، آٹا چینی چوری، نااہلی اور نالائقی سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ اٹھارہ ماہ میں معیشت کی بربادی نے کاروباری اور تاجر برادری کا صبر ختم کر دیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کورونا وبا میں حفاظتی لباس، امداد نہ پہنچا کر ڈاکٹرز، طبی عملے اور عوام کا صبر جواب دے چکا ہے۔ وزیراعظم اور ان کے ترجمانوں کا جھوٹ سن سن کر عوام کے صبر کی حد گزر چکی ہے۔














