ملک بھر میں کورونا وائرس کے 426 کیس، 9 اموات رپورٹ کی گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری

کر دیئے ہیں۔ بدھ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 426 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 794 ہے. گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 22ہزار 830کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں8 ہزار 641، پنجاب میں 9 ہزار75 ,خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 246، اسلام آباد میں 1 ہزار 894, بلوچستان میں 509،گلگت بلتستان میں 251اورآزاد کشمیر میں 214 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 506 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کورونا کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر کورونا کے 96مریض ہیں۔
ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 659 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 340، بلوچستان میں 13 ہزار 402، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 68، اسلام آباد میں 15 ہزار 780، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 711، پنجاب میں 97 ہزار 389 اور سندھ میں 1 لاکھ 30 ہزار 969 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 359 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 430،اور گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 5مریض جاں بحق ہوئے۔
پنجاب میں 2 ہزار 213 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 256 مریضوںمیں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئی مریض فوت نہیں ہوا۔ اسلام آباد میں کل 177 ،بلوچستان میں 145. گلگت بلتستان میں 73 اموات ہوئی اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض فوت ہوئے ،جبکہ آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 65 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 28 لاکھ 25 ہزار 40کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے۔ملک بھر میں کورونا کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 17 مریض زیر علاج ہیں۔