
کراچی( ویب ڈیسک )الفلاح گولڈن ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی طالبہ دعا زہرہ کے کیس میں پولیس کی پیش رفت رپورٹ کے مطابق دعا زہرہ ٹیبلٹ ساتھ لے کر گئی ہے۔
اس ٹیبلٹ کی سرچ ہسٹری نکالی گئی تو معلوم ہوا کہ کہ دعا زہرہ کورٹ میریج اور نکاح کےبارے میں گوگل پر معلومات حاصل کرتی رہی ہے,تاہم پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔دوسری جانب
پولیس نےجو سی سی ٹی وی فوٹیج دعا زہرہ کے حوالے سے منسوب کی تھی کہ وہ ایک سوزوکی پک میں بیٹھ کر جارہی ہے،وہ غلط ثابت ہوگئی۔ الفلاح پولیس نے اعتراف کیا ہے کہ پولیس نے علاقہ مکینوں کو وڈیود کھائی تو انہوں نے بتایا کہ یہ لڑکی دعا زہرہ ہی ہے، لیکن جب جانچ کی تو معلوم ہوا کہ وہ کوئی لڑکی (ص) تھی جو اسی علاقے میں رہتی ہے۔
پولیس نے اپنی پروگریس رپورٹ میں بتایا ہے کہ دعا زہرہ کے والد نے پولیس کو بتایا تھا کہ دعا زہرہ ایک مقامی نجی اسکول میں ساتویں جماعت کی طالبہ ہے۔تاہم اسکول کے پرنسپل مجاہد نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ تیسری جماعت تک اسکول میں اسٹوڈنٹ تھی اور وہ بھی ریگولر نہیں تھی۔
پرنسپل نے اسکول کے مزید بچوں سے بھی ملاقات کرائی تو انہوں نے بھی یہ ہی بیان دیا کہ دعا زہرہ ہمارے ساتھ تیسری جماعت تک ہی پڑھی ہے۔
دعا کو لاپپتہ ہوئے کئی روز گزر چکے ہیں مگر اس کا سراغ نہیں مل سکا ،بچی کے والدین تاحال غم سے نڈھال ہیں ۔














