شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کا 83 واں یوم وفات آج منایا جارہا ہے


سیالکوٹ (ویب ڈیسک)شاعر مشرق مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 83 واں یوم وفات آج 21اپریل کو عقیدت و احترام کے

ساتھ منایا جارہا ہے ۔
یوم وفات پر ملک کے مختلف علاقوں میں علامہ اقبال کےحوالہ سے تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ سیالکوٹ سمیت ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقریری مقابلے، سیمینار، مذاکرے اور پروگرام منعقد ہوں گے ۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 21 اپریل 1938کو دجہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔