
دبئی (رنگ نو ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی نے چند ہی عشروں میں زندگی کے تمام شعبوں
میں اس قدر تیزی کے ساتھ ترقی جس کی شاید جدید انسانی تہذیب میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
متعدد عالمی ریکارڈز کے حامل دبئی کی خواب ناک ترقی پر ایک دنیا حیران ہوتی ہے۔ تاہم اب اس شہر کو تاریخی اقتصادی مندی کا سامنا ہے اور وہاں پراپرٹی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے۔
برطانوی اخبار میل آن لائن کے مطابق گزشتہ چار سال کے دوران دبئی میں پراپرٹی کی قیمتیں 25فیصد سے زائد کم ہو چکی ہے۔ پراپرٹی کی قیمتوں میں اس گراوٹ کی وجہ تیل کی قیمتوں میں کمی اور بلند وبالا،پرتعیش تعمیراتی منصوبوں کی زیادہ سپلائی کو قرار دیا جا رہا ہے۔














