بھارت میں پاکستانی مصنوعات پرڈیوٹی200فیصد بڑھادی گئی

ممبئی :بھارت کا چور مچائے شور والا ڈراما جاری ہے، پاکستانی مصنوعات پر ڈیوٹیز میں دو سو فیصد اضافہ کردیا۔

بھارتی وزیرخزانہ ارُن جیٹلی کہتے ہیں پاکستان سے موسٹ فیورٹ نیشن کا درجہ واپس لینے کے بعد ڈیوٹی بڑھائی گئی۔

پاکستان مختلف اشیا بھارت برآمد کرتا ہے جن پر الگ الگ ڈیوٹیز عائد ہیں اب ان سب کسٹم ڈیوٹیز میں 

200 فیصد کا اضافہ کردیا گیا۔

بھارت میں پھل اور سیمنٹ سب سے زیادہ بھارت برآمد کئے جاتے ہیں، دونوں پر کسٹم ڈیوٹی 50 فیصد اور ساڑھے 7 فیصد تھی۔