
کراچی( رنگ نو ڈاٹ کام) مقبوضہ کشمیر میں فدائی حملے میں قابض فوج کے بھاری جانی نقصان کے بعد بھارت کی
ہندو انتہا پسند حکومت اپنے ہوش وحواس کھوبیٹھی اور پاکستان کے خلاف گھٹیا اور اوچھی حرکتوں پر اترآئی۔ایک جانب جہاں بھارتی وزرا،سابق جرنیل اور ہندو دہشت گرد تنظمیں پاکستان پر حملے کی بچگانہ دھمکیاں دے رہے ہیں،وہیں دوسری جانب بھارت والے ہر وہ حرکت کررہے ہیں جس سے پاکستان سے نفرت کا اظہار ہو
۔ بھارتی میوزک کمپنی نےیوٹیوب سےپاکستانی گلوکاروں کےگانےہٹادیئے ہیں۔ جبکہ کرکٹ کلب آف انڈیا سے پاکستان کے سابق کرکٹ لیجنڈ اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کا پورٹریٹ ہٹا دیا گیا۔
یہی نہیں تنگ نظر ہندو قوم پرست مودی حکومت نے بھارت میں پی ایس ایل کے میچز دکھانے پر پابندی لگا دی ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی ہیکرز کی جانب سے پاکستان کی وزرات خارجہ سمیت کئی دیگر سرکاری ویب سائٹس کو بھی نشانہ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔














