
اسلام آباد:وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک سعودی تعلقات نئے دورمیں داخل ہورہے ہیں ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے مختصر بات کرتےہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اتنا بڑا اور ہائی لیول دورہ پاکستان میں ہونا خوش آئند بات ہے۔دونوں ممالک کے درینہ اور تاریخی تعلقات رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے 2 دوروں سے دونوں ممالک قریب آئے ،دونوں ممالک کے تعلقات بحال ہوئے اور نئے دور میں داخل ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران کئی معاہدوں اور ایم اویوز پر دستخط ہوں گے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات نئے دورمیں داخل ہورہے ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مددکی ہے۔





































