
اسلام آباد:پاکستان کے تاریخی دورے پر آئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیراعظم عمران خان گاڑی ڈرائیو کرکے وزیراعظم ہائوس لے گئے۔
سعودی ولی عہد 2 روزہ دورے پر اسلام آباد کے نور خان ائر بیس پہنچے،وزیراعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وفاقی کابینہ نے ان کا استقبال کیا۔
سعودی ولی عہد کو نور خان ائر بیس پر بچوں نےگلدستے پیش کئے، وزیراعظم عمران خان نے انہیں گلے لگا کر خوش آمدید کہا اور گاڑی ڈرائیو کرکے انہیں وزیراعظم ہاوس لے گئے۔
معزز مہمان کے وزیراعظم ہائوس پہنچنے پر وہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا،مسلح افواج کے چا ق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔
شہزاد محمد بن سلمان کے طیارے نے پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 50 منٹ پر نور خان ائر بیس پر لینڈ کیا تھا۔














