سمندری طوفان ’ہاگی بیس‘ سے مرنے والوں کی تعداد 86 ہوگئی

ٹوکیو (ویب ڈیسک ) جاپان کے حکام کا کہنا ہے کہ دو ہفتے قبل آنے والے سمندری طوفان ”ہاگی بیس“ سے مرنے

والوں کی تعداد 86 تک پہنچ گئی ہے ،جب کہ 8 افراد تاحال لا پتہ ہیں۔
جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کے ساحلی علاقوں نے ٹکرانے والے اس سمندری طوفان سے متعدد علاقے زیر آب آگئے جبکہ ہزاروں گھرانے بجلی سے محروم ہو گئے ۔سب سے زیادہ تباہی ف ±وک ±وشیما کے علاقے میں ہوئی جہاں 30 افراد ہلاک ہوئے۔
میاگی میں 19 اور کاناگاوا میں 14 افراد لقمہ اجل بنے۔آگ اور قدرتی آفات سے بچاﺅکے ادارے کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان سے 72 ہزار سے زیادہ گھر زیر آب آ چکے ہیں جبکہ 6 ہزار 5 سو کے قریب گھر تباہ یا ا ±نہیں جزوی نقصان پہنچا ہے۔