ویسٹ انڈیزوبھارت کی خواتین ٹیموں کا پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ آج

کنگسٹن(رنگ نو اسپورٹس) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر

مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ہفتہ کو گروس آئیلیٹ میں کھیلا جائے گا۔
بھارتی خواتین ٹیم نے اس سے قبل تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی تھی۔ ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم کو 1 رن سے شکست دی جبکہ بھارتی ٹیم نے دوسرے میچ میں کم بیک کرتے ہوئے میزبان ویمنز ٹیم کو 53 رنز اور تیسرے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز آج ہفتہ سے شروع ہوگی۔ پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 10نومبر، تیسرا 14 نومبر، چوتھا 17 نومبر جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔