
دبئی (اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپین شپ 2019-21 میں بھارت کی عمدہ کارکردگی کا
سلسلہ جاری ہے اور اس نے مسلسل پانچ ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔
بھارت نے رواں سال اگست اور ستمبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیاتھا، اس کے بعد اکتوبر میں جنوبی افریقہ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا ۔
مسلسل پانچ فتوحات کے بعد بھارت کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 240 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔














