
پرتھ(رنگ نو اسپورٹس) پاکستان اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے مابین دو روزہ ٹور میچ ڈرا ہوگیا، دوسرے اور آخری روز کرکٹ
آسٹریلیا الیون نے اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے، جوناتھن مرلو نے 78 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، دیگر بلے بازوں میں میتھیو سپورز 58 اور بریڈلی ہوپ (ناٹ آؤٹ) 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور محمد موسیٰ نے دو، دو جبکہ کاشف بھٹی، یاسر شاہ اور افتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 386 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔














