ویمنز اے سیریز، پاکستان نے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کوہرادیا

اینٹیگوا(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان اے ویمن ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز اے کو 80 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی

سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔ کالج کرکٹ گراﺅنڈ، اینٹیگوا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان اے ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 269رنز بنائے۔ سدرہ امین نے 108 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
ناہیدہ خان 55 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔ چیری این فریزر نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز اے ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے،جبکہ ریچل ونسنٹ 56 اور رینس بوئس 45رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ پاکستان اے کی طرف سے ایمان انور، صبا نذیر اور کائنات امیتاز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔