دبئی(اسہورٹس ڈیسک)ٹی ٹو ئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی نے گروپس تشکیل دے دیئے گئے ہیں ۔ روایتی حریف
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گروپ ٹو میں شامل ہیں۔میگا ایونٹ کے سپر 12 مرحلے کے لیے دو گروپس بنائے گئے ہیں۔
ہر گروپ میں چھ ٹیمیں شامل ہوں گی۔ ٹاپ آٹھ ٹیموں میں سے چار، چار ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا۔گروپ ون میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں جبکہ گروپ ٹو میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ دو ٹیمیں کوالیفائر ہوں گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 14 اکتوبر سے 17 نومبرتک یو اے ای میں کھیلا جائے گا،واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ ورلڈکپ کا وینیو کورونا وائرس کے سبب بھارت سے یو اے ای منتقل کیا گیا ہے۔