چوتھا ون ڈے: پاکستان ویمن نے ویسٹ انڈیزکو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

اینٹیگو (اسپورٹس ڈیسک۔فوٹو فائل) پاکستان ویمن نے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 4 وکٹوں

سے ہرادیا۔ ویسٹ انڈیز ویمن کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 211 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عمائمہ سہیل نے 61 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔
فاطمہ ثنا کو عمدہ باﺅلنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، ویسٹ انڈین کیشونا نائٹ کی 88 رنز کی اننگز رائیگاں گئی ۔ سر ویون رچرڈ سٹیڈیم، نارتھ ساﺅنڈ میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں قومی خواتین ٹیم کی کپتان جویریہ خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4 اوورز میں 210 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ کیشونا نائٹ 88 اور سٹیفنی ٹیلر 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ قومی خواتین ٹیم کی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاطمہ ثنا اور ناشرہ سندھو نے چار، چار اور ڈیانا بیگ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
جواب میں قومی خواتین ٹیم نے مطلوبہ ہدف 483 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عمائمہ سہیل کی 61 اور سدرہ آمین کی 41 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، ندا ڈار 29 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہیں۔ ہیلی میتھیوز اور شکیرا سلمان نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔فاطمہ ثنا کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔