لاہور (شوبز ڈیسک ) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ساڑھیوں کا بہت شوق ہے اور ان کے پاس اتنی ساڑھیاں ہیں کہ وہ
انہیں فروخت کر بیرون ملک فلیٹ لے سکتی ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں بشری ٰنے کہا کہ ملکہ ترنم نور جہاں کی نقل کرکے بہت اچھا لگتا تھا، ان کے انتقال کے بعد ان کی فیملی سے ان کی استعمال کی ہوئی ساڑھی لی جو میں اب بھی پہنتی ہوں۔
اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ مجھے ساڑھی پہننے کا جنون ہے اور میرے پاس اتنی ساڑھیاں ہیں کہ ان کو فروخت کرکے بیرون ملک فلیٹ لے سکتی ہوں،انہوں نے کہا میری بہنیں پریوں کی طرح لگتی تھیں۔ لاہور میں لبرٹی مارکیٹ جاتیں تو ان کے رشتوں کی لائنیں لگ جاتی تھیں،مجھے بچپن میں سانولی رنگت کے باعث گھر والے کلو کہتے تھے۔