مئی میں مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 10فیصد اضافہہوا،ادارہ شماریات

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ملک میں ماہ مئی کے دوران مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 10فیصد اضافہ ہوا

جبکہ ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح10.87فیصد رہی ہے۔گزشتہ ماہ چکن 16.87فیصد اور پھل 10.54فیصد مہنگے ہوئے، گندم کا آٹا 9.75فیصد مہنگا ہوا ہے جبکہ گوشت4.68فیصد مہنگا ہوا ہے۔انڈے، دالیں، صابن اور ادویات بھی ماہانہ بنیاد پر مہنگی ہوئی ہیں، ایک سال کے دوران مسالہ جات26.71فیصد اور گھی22فیصد مہنگا ہوا ہے، چینی 21.62فیصد اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 20.62اضافہ ہوا ہے،خوراک اور مشروبات کی قیمتوں میں 14.83فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال کی نسبت رواںسال ٹرانسپورٹ14فیصد مہنگی ہوئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ماہانہ اور سالانہ بنیاد پر جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال چکن 60فیصد مہنگا ہوا ہے، ا نڈے55فیصد، گندم20فیصد اورآٹے کی قیمت میں.54 28فیصد اضافہ ہوا ہے، ایک سال میں مصالحہ جات کی قیمت 26.71فیصد اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ شماریات کے مطابق دیہی علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پر چکن6 22.5فیصدمہنگا ہوا ہے جبکہ آلو10.13فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔
دیہی علاقوں میں پھل سات فیصد جبکہ گوشت چھ فیصد مہنگا ہوا ہے۔ محکمہ شماریات کے مطابق دیہی علاقوں میں سالانہ بنیادوں پر چکن60.76فیصد اور انڈے49.7مہنگے ہوئے ہیں جبکہ آٹا26.02فیصد مہنگا ہوا ہے۔
دیہی علاقوں میں گزشتہ ایک سال کے دوران 26.67فیصد اور چاول11.9فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔ دیہی علاقوں میں پیاز ایک سال کے دوران 34.37، دال مونگ 18.79فیصد اور آلو12.4فیصد سستے ہوئے ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق کھانے پینے کی 13اشیاءمیں اضافہ جبکہ پانچ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ سال مئی کے مقابلہ میں رواں سال مئی میں مہنگائی کی شرح میں تقریباً 11فیصد اضافہ ہواہے ۔