بجلی کی قیمت میں 1.72 روپے نہیں صرف 8 پیسے اضافہ ہو گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 1.72 روپے

کا نہیں صرف 8 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہو گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے لکھا کہ نیوز چینلز اکتوبر میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں دے رہے ہیں۔
سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اکتوبر میں ختم ہو رہا ہے اور اس کی جگہ نیا سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ بنایا جائے گا۔
انہوں نے لکھا کہ بجلی کے نرخ میں 8 پیسہ فی یونٹ کا اضافہ ہو گا ، 1.72 روپیہ کا نہیں جسکی وضاحت ضروری ہے۔ قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی، بجلی 3 مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔