معیشت استحکام کی جانب گامزن،مہنگائی آہستہ آہستہ ختم کریں گے،مشیر خزانہ

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ مہنگائی آہستہ آہستہ ختم کر دیں گے۔

پاکستان کی معیشت استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے۔آئی ایم ایف اقتصادی اصلاحات میں مدد دے رہا ہے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو چھ ارب ڈالردے رہا ہے ،معیشت کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف کی معاونت حاصل ہے آئی ایم ایف سے مل کر احساس پروگرام کا دائرہ کار بڑھایا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی روکنے کیلئے گندم امپورٹ کررہے ہیں بجٹ سے حکومتی اخراجات کو بھی کم کیا گیا ہے صوبای سطح پر منافع خوروں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے اور حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا اور یوٹیلیٹی سٹورز پر سات ارب روپے کا پیکج دے رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ڈالر کی قدر میں استحکام آیا ہے آئی ایم ایف سے مل کر احساس پروگرام کی فنڈنگ دگنی ہوگئی ہے ۔