ای سی سی اجلاس، گیس قیمتوں میں214فیصد اضافے کی سمری موخر

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )کے اجلاس میں گیس نرخوں میں اضافے کی سمری مﺅخر

کر دی گئی، کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ اور وزارت اطلاعات میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے قیام کی منظوری دے دی۔
ای سی سی اجلاس مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کی ایک اور اہم شرط پوری کرتے ہوئے پاکستان پوسٹل انشورنس کو کمپنی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پوسٹل انشورنس کیلئے 70 کروڑ کے پیڈ اپ کیپٹل کی منظوری دی گئی ۔ پوسٹل انشورنس کمپنی ایس ای سی پی کی ریگولیشن میں ہو گی۔
کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے ٹیکنکل سپلیمنٹری گرانٹ، وزارت اطلاعات میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے قیام کی بھی منظوری دی جبکہ گیس نرخوں میں 214فیصد اضافے کی سمری مﺅخر کر دی۔ واضح رہے سمری میں کمرشل و سی این جی سیکٹر کیلئے گیس 31 فیصد اور کھاد کارخانوں کیلئے 153 فیصد مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔