
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہےکہ نواز شریف کی صحت خراب ہے
،ان کی ضمانت ہونی چاہئے،نواز شریف کا اپنا فیصلہ ہےکہ وہ کہیں بھی علاج کرائیں، احتساب کریں مگرصفائی کاموقع بھی دینا چاہیے،انہوں نے کہاکہ عدالتی فیصلے کا احترام ہونا چاہیے ۔
خورشید شاہ نے این آئی سی وی ڈی اسپتال کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے مریضوں کی عیادت بھی کی اور طبی سہولتوں کاجائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں این آئی سی وی ڈی کا 70کروڑروپے بجٹ تھا۔این آئی سی وی ڈی کی او پی ڈی میں روزانہ 6سے700مریض آتےہیں، این آئی سی وی ڈی کو بہت چیلنجز کا سامنا ہے۔
خورشید شاہ کامزید کہنا ہے کہ پینےکےصاف پانی کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرکے غریبوں کی روٹی چھینی جارہی ہے، کل جو گیس کا بل ہزار روپےآتا تھا آج دگنا آرہا ہے۔














