العزیزیہ ریفرنس :نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

اسلام آباد( ویب ڈیسک )العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست کو عدالت نے مسترد کردیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، جسٹس عامر فاروق اور

جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 20 فروری کو العزیزیہ ریفرنس میں  سابق وزیراعظم  نوازشریف کی طبی  بنیادوں پر سزا معطلی کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے، جب کہ عدالت کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

۔