نواز شریف کی ضمانت کی درخواست،نیب کو نوٹس جاری

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کاٹنے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر قومی احتساب بیورو

(نیب) کو نوٹس جاری کردیا۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سابق وزیر اعظم کی درخواست پر سماعت کی، جہاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔

خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ ہم نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے، ہم نے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے رجوع کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 16 جنوری کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی (پی آئی سی) نے پہلی میڈیکل رپورٹ دی جبکہ علامہ اقبال میڈیکل کالج، جناح ہسپتال نے دوسری میڈیکل رپورٹ دی۔

نواز شریف کے وکیل نے بتایا کہ گورنر پنجاب نے 30 جنوری کو آرمڈ فورس انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی (اے ایف آئی سی) راولپنڈی کے ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جبکہ سروسز ہسپتال کی بھی میڈیکل ٹیم نے 6 فروری کو رپورٹ دی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے 4 رکنی خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ بورڈ کب بنا؟ اس پر خواجہ حارث نے جواب دیا کہ 29 جنوری کو بورڈ نے رپورٹ پیش کی، دوسری رپورٹ سروسز ہسپتال نے 5 فروری کو جمع کروائی۔

خواجہ حارث نے بتایا کہ 15 فروری کو علامہ اقبال میڈیکل کالج اور جناح ہسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ بنا اور 18 فروری کو بورڈ نے رپورٹ دی۔

اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا ہے کہ کچھ درخواستیں واپس لے لی گئی تھیں، نواز شریف کی طبی تاریخ بتاتی ہے کہ وہ لندن میں زیر علاج رہے ہیں۔

دوران سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ میڈیکل کمیٹی نے بتایا کہ ان کو نواز شریف کے علاج کا طریقہ کار نہیں بتایا گیا۔

ساتھ ہی چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ اگر وہ ان بیماریوں میں مبتلا ہیں اور صحت مزید خراب نہیں ہوئی تو صورتحال مختلف ہے، ہم میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے لیتے ہیں، یہ بھی دیکھ لیتے ہیں کہ ہائیکورٹ نے ان رپورٹس کا جائزہ لیا یا نہیں۔

چیف جسٹس نے نواز شریف کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ میں نے ہائیکورٹ کا فیصلہ پڑھا ہے، آپ نے طبعی بنیادوں پر ہائیکورٹ میں ایک درخواست دی جسے واپس لے لیا گیا، کیا 15 جنوری سے قبل کی نواز شریف کی طبی تاریخ موجود ہے، اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ پمز ہسپتال کی ایک میڈیکل رپورٹ موجود ہے جب وہ اڈیالہ جیل میں تھے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں یہ بھی معلوم ہے نواز شریف لندن میں بھی زیر علاج رہ چکے ہیں۔

اس پر خواجہ حارث نے بتایا کہ نواز شریف کی دوسری میڈیکل رپورٹ علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کی ہے، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پہلی رپورٹ میں نواز شریف کی عمر 65 دوسری میں 69 سال ہے، ڈاکٹر نے نواز شریف کی عمر 4 سال بڑھا دی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ 17 جنوری 2019 کو نواز شریف کی دوسری میڈیکل رپورٹ آئی، جس میں نواز شریف کا بلڈ پریشر کافی زیادہ ہے، رپورٹ کے مطابق نوازشریف کو گردے میں پتھری، ہیپاٹائٹس، شوگر اور دل کا عارضہ ہے، رپورٹس اس لیے دیکھ رہے ہیں کہ کیا نواز شریف کو یہ چاروں پرانی بیماریاں ہیں، ہم یہ چیک کر رہے ہیں کہ مزید علاج کی ضرورت ہے یا نہیں۔

اس پر خواجہ حارث نے بتایا کہ نواز شریف کے گردے کا مسئلہ تیسرے درجے پر پہنچ چکا ہے جبکہ دل کے معائنے کا کہا گیا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جو معائنے کا حصہ ہے اس میں دل کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ مریض اہم ہو تو ڈاکٹرز ایک ٹیسٹ کو 10، 10 مرتبہ کرتے ہیں، ڈاکٹرز نے اہم مریضوں کے لیے خود ساختہ پروٹوکولسٹ ٹرم بنا رکھی ہے، یہ اصطلاح اہم مریضوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے، اس لیے بورڈ میں شامل ڈاکٹرز نے سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل ایک بڑا بورڈ تشکیل دینے کا کہا تھا۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ نواز شریف ان تمام بیماریوں کے باوجود 2018 کے انتخابات کی مہم، ریلیوں اور جلسوں میں شرکت کرتے رہے جبکہ انہوں نے مقدمات کے ٹرائل کا سامنا بھی کیا۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت کے دوران آج کے دلائل مکمل ہونے پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے

غیر مسلموں سے جنگ اورمسلم حکمرانوں کی بے حسی (حانیہ فیصل )

حانیہ فیصل

اس آرٹیکل کہ لکھنے کا مقصد صر ف اور صرف اپنے فرائض کو یادلانا ہے۔ اس کےموضوع سے صاف واضح ہے کہ ہم کس حوالے سے بات کریں

... مزید پڑھیے

عالمی یوم کتاب ۔۔۔۔ کتاب درس انقلاب (امبرین معیز)

 امبرین معیز

اللہ تعالیٰ نے انسان کی تخلیق کے ساتھ اس کائنات کو بنایا اور نہ صرف  زندگی گزارنے کے لیے جسمانی ضرورتوں کے اسباب مہیا کیے بلکہ اس

... مزید پڑھیے