
لندن( رنگِ نو ڈاٹ کام )پاکستان میں غریبوں کی ماں کہلانے والا،ملک کا سب سے بڑا اور روشنیوں کا شہر کراچی دنیا کے ٹاپ ٹین سستے شہروں کی
فہرست میں مزید اوپر چلاگیا۔برطانوی بزنس میگزین’دی اکنامسٹ‘ کی جاری کی گئی دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی سالانہ فہرست میں کراچی کو دنیا کا چھٹا سب سے سستا شہر قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایک سال کے دوران روزمرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔میگزین نے اس حوالے سے دنیا کے 133 شہروں کا سروے کیا جس میں عوام کی روز مرہ کی زندگی کے اخراجات، غذائیت، ایندھن اور فیشن کے حوالے سے کیے جانے والے اخراجات کا موازنہ کیا گیا۔
دی اکنامسٹ نے رواں سال دنیا کے دس سستے ترین شہروں کی جو فہرست شایع کی ہے اس میں وینزویلا کا شہر کاراکس پہلے نمبر ہے۔ جبکہ بھارت کے تین شہروں دہلی،چنائی اور بنگلور کو بھی بالترتیب دنیاکا آٹھواں، ساتواں اورپانچواں سستا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔














